• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)جلال پور پیروالا اور شجاع آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی سربراہی میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت گزشتہ روز 1000 سے زائد متاثرین کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ملتان سے مزید