• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکادمی ادبیات کے خلاف شائع خبر بے بنیاد قرار

پشاور(جنگ نیوز)اکادمی ادبیات پاکستان ایک قومی ادارہ ہے جو پاکستانی زبانوں کے ادب کے فروغ اور ادیبوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہا ہے۔میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی کہ ایوان اقبال اور اکادمی ادبیات پاکستان میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی ۔اے۔سی) نے پرفارمنس آڈٹ کرنے کا کہا ہے۔ یہ خبر سراسر جھوٹی،من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 17 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں دیگر اداروں کے حوالے سے بعض امور زیر بحث لائےگئے مگر اکادمی ادبیات پاکستان میں مالی بے ضابطگیوں کا ہرگز ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس ادارے کے پرفارمنس آڈٹ کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
پشاور سے مزید