کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ کے ضلعی سیکرٹری یار محمد بریال، سینئر معاون سیکرٹری واسع خان، اطلاعات سیکرٹری حفیظ اللہ یاد، مالیات سیکرٹری ثقلین مسعود، آفس سیکرٹری شہزادہ خان، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر محمود، ثقافت سیکرٹری صالح وطن شاد اور دیگر ایگزیکٹوز نے مشترکہ بیان میں ڈائریکٹریٹ آف کالجز سے اپیل کی کہ داخلہ پورٹل کالجز کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کالجوں کو روز بروز ایک سازش کہ تحت کمزور کیاجاتا ہے۔ ڈائرکٹریٹ کالجز نے پہلے ہی یہ تجربہ انٹرمیڈیٹ کے داخلوں میں آزمایا جو مکمل ناکام ثابت ہوا۔ طلباء داخلوں کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہیں جن کا حل کالجز میں ہی ممکن ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ کالج لیول کے تعلیمی اداروں کو اتنے بے اختیار کرنے سے نہ صرف تعلیم کو نقصان ہوگا بلکہ صوبے بھر کے طلباء بری طرح سے متاثر ہونگے۔