• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 20ستمبراور21ستمبرکو روزانہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، تکاتو، دوستین، خروٹ آبادفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی، اسی طرح 21ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم، جناح ٹاون، بروری، ملک پلانٹ، شہباز ٹاون فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈجان محمد روڈ، نیو جان محمد، اولڈلیاقت بازار، سریاب ون، سریاب ٹو، واسا،خیر بخش مری، بی ایم سی، کرانی، ہزارہ ٹاون فیڈروں سے صبح ساڑھے10بجے تا دوپہرڈھائی بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز مری آبادگرڈکے گلستان، حالی روڈ، سٹی، لیاقت بازار ایکسپریس فیڈروں سے دن 11بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اسکے علاوہ مختلف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کاموں کیلئے 21ستمبر اتوارکوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے اولڈ سمنگلی، پی ٹی وی، جناح روڈ، ملک پلانٹ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندہوگی۔
کوئٹہ سے مزید