• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت محمدﷺکی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمیٰ ہے ، فہیم خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) حضرت محمدﷺکی ذات سراپا رحمت و نعمت عظمیٰ ہے ،آپﷺکی آمد سے کفر وشرک کا اندھیراچھٹ گیا محمدی انقلاب سے صالح معاشرہ وجود میں آیا محمد عربی ﷺسے عقیدت و محبت ایمان کی اساس ہے اور آپﷺ کی بعثت نبوت سے کفروشرک کا خاتمہ ہوگیا اور ایمان کی کرنوں سے ایک نیا جہاں منور ہوا یہ باتیں دی سمارٹ اسکول کےڈائریکٹر فہیم خان ،سمارٹ اسکول جناح کیمپس کی پرنسپل شازیہ فہیم ودیگر نے دی سمارٹ اسکول جناح کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سےمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اساتذہ اور طلبا اور طالبات شریک ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیاب زندگی گزارنے کا خواب پورا ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرے اس موقع پر طالبات نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید