کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں امان اللہ کاکڑ، عبدالرزاق، سید امین اللہ، انعام کاکڑ اور محمد ارقم سمیت دیگر نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی عدم تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے جبکہ میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل رکا ہوا ہے۔ امیدواروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔