• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشن نور انقلاب کی جانب پہلا بڑاقدم ہے، تحریک انصاف

کوئٹہ(پ ر)مشن نور انقلاب کی جانب پہلا بڑاقدم ہے20ستمبرکوپورے ملک کے نوجوان رات نو بجے اپنی چھتوں پر چڑھ کراذانیں دینگے اور اللہ پاک سے ان ظالم وجابر حکمرانوں سے نجات کی دعائیں کرینگے۔ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میںکیا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میںظلم وجبر کی سیاہ رات بہت طویل ہوگئی ہے قوم ملک کے تمام اداروں سے مایوس ہوچکی ہے اور اب اپنا مقدمہ اللہ کے سامنے پیش کریگی۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پچھلے کئی برسوں سے ان جعلی حکمرانوں کے زیرعتاب ہے، بانی پی ٹی آئی کو بلاوجہ2سال سے پابند سلاسل رکھاگیاہے لیکن ہم ہر گز مایوس نہیں ہیں۔
کوئٹہ سے مزید