• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد نوید سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے اسحاق سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر تین موبائل فونز چھین لیے تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے خدایار کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 3لاکھ سمیت طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد عرفان کی نقدی 20ہزار شاہ شمس کے علاقے محمد قاسم مخدوم رشید کے علاقے محمد رمضان کی نقدی و موبائلزفونز بستی ملوک کے علاقے جمشید اجمل کی نقدی 1لاکھ 66ہزار قیمتی ملبوسات سٹی شجاع آباد کے علاقے محمد عمار کی نقدی طلائی بالیاں وغیرہ راجہ رام کے علاقے حسنین اکرم کی سولر پلیٹیں و انورٹر صدر جلالپور کے علاقے ظفر علی کا بیل ریڑھی کا ٹائر سٹی جلالپور کے علاقے سیف الرحمن کی نقدی 23ہزار گلگشت کے علاقے تبسم ،نوید کے موبائلزفونز وقاص کی نقدی ڈیڑھ لاکھ سمیت طلائی زیور و لیپ ٹاپ بی زیڈ کے علاقے باسط کا گھریلوں سامان حسین کا موبائل کوتوالی کے علاقے طیب کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے ارشد کا سامان صدر کے علاقے اعجاز کا سامان الپہ کے علاقے اظہر کی گائے قادر پورراں کے علاقے گل شیر کا سامان کامران کی نقدی و موبائل نیوملتان کے علاقے غلام محی الدین کی موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی کے علاقے محمد فیصل کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید