ملتان (سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ڈین فیکلٹی آف فارمیسی جامعہ زکریا ملتان تعینات، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد گزشتہ روز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نےتین سال کے لیے ڈاکٹر ثمینہ افضل کی تعیناتی بطور ڈین کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ، وہ گزشتہ 24سال سے فیکلٹی آف فارمیسی جامعہ زکریا میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔