ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے سے پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی، اب بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں، معاہدے میں سب سے بڑا اعزاز حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی ٹھٹی کہاوڑ اور بستی کبھری میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔