ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت وزراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلاد االنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، محفل میں رومانہ تنویر شیخ،مسز ناہید ذوالفقار،راحت بانو،نادیہ وسیم،شاہین لنگڑیال، شاہدہ حفیظ،شاہین معظم خان خاکوانی،بلقیس زاہد اور نسرین اشتیاق سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی، اس موقع پرطاہرہ نجم نے کہا کہ آپ ﷺ کا میلاد منانا کامل ایمان ہے۔