ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے، پاکستان اور سعودی کے درمیان دفاعی معاہدہ سے مسلم امہ مضبوط ہوگی اور یہ معاہدہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے، اس معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کے دشمن اسرائیل اور بھارت کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔