ملتان(سٹاف رپورٹر)السراج ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام علی پور میںسیلاب متاثرہ علاقے بیٹ ملاں والی کے 250 افراد کےلیے کھانے اور میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر عمیر چوہدری اور حافظ محمد اویس قرنی نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، پوری قوم کو متحد ہو کر سیلاب میں گھرے لوگوں کی مدد کر نی چاہیے۔