کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب ملکی معاشی صورت حال بہتری کی جانب ہے پی ٹی آئی کی طرف سے ملک میں نئے انتشار کی تیاری افسوس ناک ہے، مگر اس میں انہیں کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان موجودہ صورت حال میں اپنی جماعت کے رہنمائوں کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کریں جس سے سیاسی صورت حال میں مثبت تبدیلی جنم لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی قسم کے احتجاج اور دھرنے کو موقع دینے کے حق میں نہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے میں دیگر ممالک کی دل چسپی پاکستان کی عالمی اہمیت میں اضافے کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے سر ہے۔