کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس نے مصطفی عامر قتل کیس سمیت 6 مقدمات میں ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخرکر دی ۔جیل حکام کی جانب سے ملزم ارمغان ،والد کامران قریشی اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ملزم ارمغان کے وکیل کی درخواست پر ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرموخرکردی۔