کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے کپڑے کے تاجر سے 3 کروڑ بھتے کی رقم کا مطالبہ کرنے والے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون، سم اور اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو دھوراجی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عثمان نے 11 ستمبر کو تاجر محمد انشال کے دفتر ایک لفافہ بھجوایا تھا جس میں تین گولیاں، ایک پرچی پر بھتے کی رقم درج تھی۔