• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر صحت نے اکلوتی بیٹی کو سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر قومی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ڈریپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی اکلوتی بیٹی رجا کمال کو میڈیا کے سامنے پاکستان میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسی نیشن ویکسین لگوا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "جس طرح میری بیٹی مجھے عزیز ہے، مجھے قوم کی ساری بیٹیاں عزیز ہیں۔ میں نے اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے ویکسین لگوا کر پیغام دیا ہے کہ اس حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔دنیا بھر میں 2006 سے یہ ویکسین موجود ہے اور اب پاکستان میں بھی عوام کے لیے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  پاکستان میں ہر سال تقریباً 25 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہو رہی ہیں جبکہ گیارہ ہزار مائیں دورانِ حمل جاں بحق ہو جاتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید