• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پل پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 42 سالہ عثمان غنی ولد علی اختر کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والا شخص سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور تھا جو پل پر اپنی پنکچر گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ٹکر مار کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔سائیٹ بی تھانے کی حدود شیرشاہ پراچہ پل پر موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر کر خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ رابعہ زوجہ وقاص اور زخمی کی شناخت 30 سالہ اکبر ولد شاہ میر کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی تھے ۔گارڈن کے علاقے لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے راہگیر کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید