کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مختلف ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 69 میں تاخیر ہوئی، کراچی سے لاہور اسلام اباد کا شیڈول بری طرح متاثر۔ فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی گوادر سکھر اسلام اباد کی 6، لاہور اور اسلام اباد سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 23 پروازوں میں تاخیر ہوئی سب سے زیادہ 14 پروازیں کراچی اور اسلام آباد میں ایک سے ساڑھے 5 گھنٹے تک کی تاخیر رپورٹ ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ کی 29 پروازوں میں سے 10 کراچی کے مابین تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جن میں تاخیر کا دورانیہ ایک سے 11 گھنٹے تک تھا۔