• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں دو زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں دو زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے بےنظیر چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔زخمی گرفتار ملزم کی شناخت شہباز ولد حمزہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، اور کیش رقم برآمد ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید