• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرس حرم مکی شیخ عبد الرب کے بھائی سعودیہ میں انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین حرم مکی کے سابق مدرس و امام الشیخ عبدالرب فیض اللہ کے چھوٹے بھائی عبداللہ بن فیض اللہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث سعودی شہر طائف میں انتقال کرگئے۔جامعۃ الاحسان میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، علماء، مفتیان اور جماعتوں کے قائدین کا اظہار تعزیت۔مرحوم کی غائبانہ نمازِجنازہ عظیم دینی درسگاہ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی میں مرکزی جمیعت اہلحدیث سندھ کے امیر مولانا مفتی محمد یوسف قصوری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں شیخ عبد الرب فیض اللہ،جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد سلفی،جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے وکیل مفتی محمد انس مدنی، مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے سینئر نائب ناظم مفتی محمد رفیق سلفی، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے علامہ نور محمد، جامعۃ الاحسان الاسلامیہ کے مدیر مولانا محمد احسن سلفی، شیخ الحدیث مولانا محمد افضل اثری، مولانا محمد شریف حصاروی، حکیم مطیع الرحمن، پروفیسر عبدالغفار حازم، پروفیسر محمد حارث، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نوازاولکھ، گجربرادری کے رہنما محمد اقبال نون اور دیگر علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید