کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ خاتم النبیین کی ذاتِ مبارکہ انسانی زندگی کی تمام جہانوں کے لئے ایک مکمل اُسوہ حسنہ ہے، ہمیں حضوراکرم ﷺ کی سیرت پڑھ کر اس پر عمل پیراہونا چاہیے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انجمن محبان رسولﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام پارکنگ گراؤنڈ بالمقابل آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد ہ ”محفل میلاد مصطفی ﷺ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔