کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لیاری میں گھر کا پلاستر اور گلبہار میں زیر تعمیر گھر کا چھجا گرنے سے خاتون جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانے کی حدود چاکیواڑہ روڈ فردوس مسجد کے قریب پہلی منزل پر گھر کے اندر برآمدے کی چھت سے سیمنٹ وپلاستر گرنے کے نتیجے میں فرش پر سوئی ہوئی خاتون 35 سالہ ثناء دختر نیک محمد جاں بحق جبکہ ایک خاتون 58 سالہ رضا زوجہ نیک محمد زخمی ہو گئی۔