اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی ، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تازہ تعداد جاری کر دی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہو گئی، اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 321 ہو گئی۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہو گئی۔