• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک امریکا کے الگورتھم کا کنٹرول امریکیوں کے پاس رہے گا، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (اے ایف پی)مقبول چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی امریکی سرگرمیاں بیچنے کے حوالے سے چینی پیرنٹ کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ایک ایسا بورڈ تشکیل پائے گا جس پر اکثریت امریکیوں کی ہوگی اور اوریکل کے ذریعے ٹک ٹاک امریکا کے الگورتھم کا کنٹرول امریکیوں کے پاس رہے گا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ"ایپ پر کنٹرول رکھنے والے بورڈ میں سات نشستیں ہوں گی، جن میں سے چھ نشستیں امریکیوں کے پاس ہوں گی۔"انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ " آنے والے دنوں میں دستخط ہوسکتا ہے۔" امریکہ نے قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر پرزور انداز میں یہ کوشش کی ہے کہ ٹک ٹاک کی امریکی سرگرمیاں چینی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے ہاتھوں سے نکال لی جائیں۔سابق صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں امریکی کانگریس نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بائٹ ڈانس کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی امریکی سرگرمیاں فروخت کرے، ورنہ ایپ پر پابندی لگا دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید