• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈے مفلوج، پروازیں متاثر

برسلز/فرینکفرٹ/لندن (جنگ نیوز) بڑے سائبر حملے سے یورپی ہوائی اڈے مفلوج، پروازیں متاثر، چیک اِن اور بیگیج ڈراپ کے خودکار نظام ناکارہ، دستی طریقہ کار استعمال، متاثرہ ائیرپورٹس میں ہیتھرو، برسلز شامل ہیں۔ چیک اِن اور بورڈنگ سسٹم فراہم کرنے والے ادارے پر بڑے سائبر حملے کے بعد یورپ کے کئی اہم ہوائی اڈوں، جن میں لندن کا مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ بھی شامل ہے، کے آپریشنز شدید متاثر ہوئے۔ ہفتے کو متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہوئیں۔ ہیتھرو حکام نے بتایا کہ کولنز ایرو اسپیس کے فراہم کردہ سسٹم میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے جس کے باعث روانگی کے مسافروں کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح برسلز اور برلن ایئرپورٹس نے بھی اپنے بیانات میں تصدیق کی کہ وہ اس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید