• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ بھٹو کا قتل جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش تھی، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 29ویں برسی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انکی قربانی اور بھٹو خاندان کی میراث کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کا قتل پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش تھی جسکی حقیقت وقت کے ساتھ ساتھ عیاں ہو چکی ہے، آمرانہ حکومتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بھٹو خاندان کی عظیم قربانیاں ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ شہید بھٹو اور ان کے خاندان کی قربانیاں ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں اور بھٹوخاندان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
اہم خبریں سے مزید