نیویارک (جنگ نیوز) شدیدترین اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے کے باوجود حماس بدستور ناقابلِ شکست ہے غزہ میں اسکی مزاحمتی قوت ہنوزکی برقرار ہےکچھ اسرائیلی حکام سمجھتے ہیں کہ غزہ پراسرائیل کےتابڑ توڑ حملے حماس کوفیصلہ کن ضرب لگائیں گےلیکن اس کے باوجود حماس کےچھاپہ مارگوریلا حملے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں غزہ میں اسرائیل کے فوجی حملوں میں حماس کےاپنی جانوں کے نذرانے دینے حماس کے سرنگوں کے نظام کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملوں نے حماس کو اپنی فوجی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مختصر جتھوں کی شکل پر اسرائیلی اہداف پرحملے کرنا شرو ع کردئے اسرائیلی فوجیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایاجانےلگا ۔ حماس کے الاقصیٰ ٹیلی ویژن کے سابق ایگزیکیٹو ڈائریکٹر وسام عفیفہ نےکہا کہ حماس کا اب غزہ میں طے شدہ ٹھکانے نہیں رہے ۔ اب حما س کے ۔فدائین کے حرکتی سیل گوریلاطرز کے جنگ لڑرہے ہیں وہ اب بھی غزہ میں ایک طاقتور فلسطینی طاقت ہیں اس ہفتے اسرائیلی فوج نے غزہ پرپوری شدت سے زمینی حملہ کررہا ہے۔ جس میں اسرائیل سمجھتا ہے کہ وہ حماس کو نیست و نابود کردے گا۔ لیکن یہ ہر خطر آپریشن ہے کیونکہ حماس کے ہزاروں جانباز غزہ میں بدستور موجود ہیں ۔ حماس نے غزہ میں ہٹ اینڈ رن کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔