• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی معاشی ہم نیوکلیئر پاور، اکٹھے ہوں تو ورلڈ سپر پاور، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایک معاشی طاقت ہے جبکہ ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں جب یہ دونوں طاقتیں اکٹھا ہوجائیں تو ایک ورلڈ سپر پاور ہوجاتی ہے،یہ معاہدہ عالم اسلام کا ایک خواب تھاکہ تمام مسلمان اکٹھے ہوں اور ایک قوت کے طور پر پہچانے جائیں، امریکہ اس سے مطمئن ہوگا کہ معاہدہ پاکستان سے ہوا ہے ورنہ چین سے بھی ہوسکتا تھا،پاکستان میں اب جو دہشت گردی کرے گا وہ سعودی عرب کے بھی خلاف ہوگی ،  البتہ اس معاہدے میں شاید کسی اور کو شامل نہ کیا جائے تاکہ ایک اسپیسفک پوزیشن کو برقرار رکھا جائے،وہ جیو کے پروگرام ” جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کر رہے تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اس معاہدے میں کسی اور کو شامل نہ کرنے کا مقصد ایک خاص پوزیشن کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ اس معاہدے سے مطمئن ہوگا ورنہ یہ چین کے ساتھ بھی معاہدہ ہوسکتا تھا جو اس کے لیے زیادہ تشویش کا باعث بنتا۔ اس معاہدے سے سب سے زیادہ پریشانی بھارت کو ہوئی ہے جبکہ سعودی عرب کی معاشی طاقت اور پاکستان کی ایٹمی قوت مل کر ایک بڑی قوت کے طور پر سامنے آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم تحریک انصاف سے بات کریں گے تو سب کو آن بورڈ لے کر کریں گے اور اگر کوئی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے ملک کے حق میں تو اس میں سب ہی آن بورڈ ہوں گے ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ ہمارے دشمنوں کے لیے بالخصوص انڈیا کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے اور اب اسے اپنا آپریشن سیندور جاری رکھنا مشکل ہوگا۔یہ معاہدہ عالم اسلام کا ایک خواب تھاکہ تمام مسلمان اکٹھے ہوں اور ایک قوت کے طور پر پہچانے جائیں۔ سعودی عرب ایک معاشی طاقت ہے جبکہ ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں جب یہ دونوں طاقتیں اکٹھا ہوجائیں تو ایک ورلڈ سپر پاور ہوجاتی ہے۔ پاکستان تو پہلے بھی مقدس زمین پر جان قربان کے لیے تیار تھا۔ آنے والے تین چار سال اہم ہوں گے بالخصوص دفاعی انڈسٹری کے لیے اور اگر فنانشلی کمی دور ہوجاتی ہے تو ٹیکنالوجی اور ایجادات کے گراؤنڈ میں ہم بہت آگے تک جائیں گے اور یہ سب چیزیں عالم اسلام سمیت سعودی عرب کے لیے بھی مثبت ہوں گی۔
اہم خبریں سے مزید