• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پیز کے آئی جی کے احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سےآئی جی سندھ کی جانب سے آفسران واہلکاروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے کا انکشا ف ہوا ہے،جو محکمہ پولیس میں نظم و ضبط کے فقدان کی نشاندہی کرتا ہے،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ برائے آئی جی سندھ نعیم احمد شیخ کیجانب سے 19 ستمبر 2025 کو سندھ کےتمام ایڈیشنل آئی جیز،تمام ڈی آئی جیز اور تمام ایس ایس پیز کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے مختلف افسران و اہلکاران کو سی پی او سندھ کے احکامات کے تحت تبادلہ اور تقرری کی گئی ہے، مگر بارہا ہدایات جاری ہونے کے باوجود ابھی تک ان کو موجودہ پوسٹنگ سے فارغ کر کے نئی تعیناتی کی جگہ پر رپورٹ نہیں کروائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید