• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات، جعفرایکسپریس ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا

جیکب آباد (آئی این پی ) سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفرایکسپریس ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا،ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔جبکہ ریلوے حکام نے کہا کہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے،جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید