• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظم جرائم کے فروغ میں ملوث کئی پولیس افسران کے خلاف انکوائریاں شروع

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)شہر میں مبینہ طور پرمنظم جرائم کے فروغ میں ملوث کئی پولیس آفسران کیخلاف انکوائریاں شروع کردی گئی ہیں،تحقیقات کا سامنا کرنیوالے پولیس آفسران پر شہر میں منشیات فروشوں،ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ، زمینوں پر قبضہ ،ایریانی ڈیزل بیچنے والوں، ہوٹلوں اور پتھارے لگانے والوں،جوئے کا اڈہ چلانے والوں ،گٹکا ماوا سپلائیرز اور پارکنگ مافیا کی سرپرستی کرنے کیلئے ان سے بھاری رشوت لینے جیسے سنگین الزامات ہیں ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم احمد شیخ کے دستخط کے ساتھ جاری ہونیوالے حکم نامے میں مذکورہ ڈی ایس پیز سےتحقیقات کی ذمہ داریاں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کراچی رینج شوکت علی کھٹیان اور ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڑھوکو سونپی گئی ہیں جو 15یوم کے اندر تحقیقات مکمل کرکےجامع رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کریں گے،اس سلسلے میں الزامات کا سامنا کرنے والے ڈی ایس پیز کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات ہیں تحقیقات کا سامنے کریں گے،تفصیلات کے مطابق شہر میں مبینہ طور پرمنظم جرائم کے فروغ میں ملوث کئی8ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی)کے کے خلاف انکوائریاں شروع کردی گئی ہیں،تحقیقات کا سامنے کرنے والے ڈی ایس پیز میں ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک،ایس ڈی پی او کلاکوٹ آصف منور،ایس ڈی پی او کھارادر بشیر احمد خان ،ایس ڈی پی او عید گاہ ظفر اقبال خان،ایس ڈی پی او پریڈی لیاقت خان،ایس ڈی پی او گارڈن سید قیصر علی ،ایس ڈی پی او کیماڑی محمد ارشد آفریدی اور ڈی ایس پی کورٹ پولیس رینج محمد سلیم شامل ہیں،ڈی ایس پی اورنگزیب پر الزام ہے کہ جب وہ ایس ایچ او سچل تعینات تھے اس وقت وہ زمینوں پر قبضہ،ممنوعہ اشیاء اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں ،ڈی ایس پی آصف منور پر الزام ہے کہ وہ منشیات فروشوں،جوئے کے اڈوں،گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں ،چائے کے ہوٹلوں اور پارکنگ مافیا سے ہفتہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرتے ہیں ،ڈی ایس پی شبیر احمد پر،ڈی ایس پی ظفر اقبال،ڈی ایس پی سید قیصر علی اور ڈی ایس پی محمد ارشد آفریدی پر الزام ہے کہ وہ چائے کے ہوٹل ،پتھارے داروں اور پارکنگ مافیا سے رشوت وصول کرتے ہیں ،جبکہ ڈی ایس پی محمد سلیم پر الزام ہے کہ جب وہ ایس ایچ او تھانہ ماڑی پور تعینات تھے وہ جوئے کے اڈوں ،گٹکا ماوا بیچنے والوں اور ایرانی ڈیزل بیچنے والوں سے ہفتہ وار رشوت وصول کرتا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید