• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی 11 میں سے 9 ٹرینوں کیلئے نجی شعبہ کی دلچسپی، 7 ارب 90 کروڑ سے زائد کی فنانشل بڈز موصول

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے چلانے کے حوالے سے عمل تیز کر دیا ہے جس کے تحت ریلوے کو 11میں سے 9مسافر ٹرینوں کے لئے مجموعی طورپر 7ارب 90کروڑ 30لاکھ سے زائد کی فنانشل بڈز موصول ہوئی گئی ہیں ، 7ارب 90کروڑ 30لاکھ سے زائد کی فنانشل بڈز موصول،آؤٹ سورسنگ کھلی نیلامی سے کرنے کا فیصلہ ،ریلوےحکام نےٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کھلی نیلامی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے اپنی 11ٹرینوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم نجی شعبہ نے 9ٹرینوں کیلئے بولیاں جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق ہزارہ ایکسپریس کیلئے سب سے زیادہ 2 ارب 62کروڑ روپے کی بولی موصول ہوئی۔ ملت ایکسپریس کی 2ارب 60کروڑ روپے، لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سبک خرام کیلئے 64 کروڑ روپے بو، راول ایکسپریس کیلئے 69کروڑ بولی لگائی گئی اسی طرح بدر ایکسپریس کی 24کروڑ، غوری ایکسپریس کی 25کروڑ اور تھل ایکسپریس کی 60کروڑ روپے، فیض احمد فیض پسنجر ٹرین کی 8 کروڑ 65 لاکھ روپے کی بولی جمع کرائی گئی۔ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس اور مونجوداڑو ایکسپریس کیلئے کسی کمپنی نے فنانشل بڈز جمع نہیں کرائی۔
اہم خبریں سے مزید