• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی ساحلی پٹی کو آلودگی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی اور دیگر ساحلی شہروں کو صاف ستھرا رکھنا عالمی تقاضا ہے۔صفائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی کو آلودگی سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سمندری آلودگی ہماری دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے تعاون کے بغیر صاف اور صحت مند ماحول کا حصول ناممکمن ہے۔صحت مند زندگی کیلئے صاف ستھرا ماحول ضروری ہے۔ صحت مند ماحول، صاف ستھرا ساحل اور پائیدار مستقبل حقیقی ترقی کی علامت ہیں۔ صفائی کے عالمی دن پر، سندھ حکومت نے پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کی۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شہروں اور دیہاتوں کو کچرے سے نجات دلانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔
اہم خبریں سے مزید