• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبرانی لاڑو: ڈاکو گینگ کا جتھے کی صورت میں چوکی پر حملہ، اہلکار اغوا

کندھکوٹ (نامہ نگار) کندھ کوٹ میں ڈاکو گینگ دوبارہ سرگرم جتھے کی صورت میں قمبرانی لاڑو کے قریب چوکی پر حملہ کر کے اہلکار کو اغوا کر لیا دہشت پھیلانے کیلئے فائرنگ کی،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے کا امکان، وائرل ویڈیو میں ڈاکو خادو عرف خادم بھیو پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے اپنا آدمی رہا کرنے کا کہہ رہا ہے تفصیلات کے مطابقانڈس ہائی وے بی سیکشن تھانہ کی حدود قمبرانی لاڑو میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کر کے پولیس اہلکار فضل الرحمان کھوسو کو اغوا کر لیا اور علاقے میں خوف وہراس پھیلانے اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کیلئے فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ڈاکو مغوی اہلکار کو کچے کی طرف لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید