کراچی (نیوزڈیسک)رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات شروع ہوگا۔چاندگرہن پاکستان کے علاوہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیامیں دیکھاجاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سورج گرہن کا آغاز اکیس ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔علاوہ ازیں جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔لیکن پاکستان کے علاوہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔