• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، تیز رفتار ڈمپر رکشے پر چڑھ گیا، ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک

ڈگری (نامہ نگار) ڈگری میں ہفتے کو ٹریفک کا خوفناک حادثہ۔ تیز رفتار ڈمپر رکشے پر چڑھ گیا۔ ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک۔ دو شدید زخمی۔ جن کی حالت بھی نازک ۔ ڈمپر ڈرائیور کو عوام نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈگری تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک ہی ایمبولینس میں چار شدید زخمیوں کو ڈگری سے حیدر آباد ریفر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری میں ہفتے کو ڈگری ٹنڈو غلام علی روڈ پرواقع ڈگری کے دیہہ 164 A اسٹاپ کے نزدیک ڈگری کے سیٹلائٹ ٹائون کے سامنے ایک تیز رفتار ڈمپر آٹھ سے زائد مسافروں سے بھرے فرشی رکشے پر چڑھ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ڈگری کے گائوں دیہہ 164 کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد وکرم کولھی۔خاتون رتنی کولھی۔ اور خاتون شونی کولھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ چار افراد ھمیرو کولھی۔ ونیش کولھی۔ راجیش کولھی اور خاتون گینی کولھی شدید زخمی ہو گئے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری ڈگری تعلقہ اسپتال پہنچایا تو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ۔ اور فوری طبی امداد کے بعد چار زخمیوں کو ایک ہی ایمبولینس میں تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کیا گیا۔ جہاں پہنچتے ہی دو زخمی ھمیرو کولھی اور وینش کولھی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید