• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ، شرح پیدائش میں کمی، حاملہ خواتین کو ہوٹلوں کی مراعات کی پیشکش

وارسا(اے ایف پی)پولینڈکے ایک رئیل اسٹیٹ گروپ نے اپنے ہوٹلوں میں حاملہ ہونے والی خواتین کیلئے پرکشش ترغیبات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش کو بڑھاوا دینا ہے، ملک بھر میں 23ہوٹلوں اور متعدد عمارتوں کے مالک’’ آرکی گروپ‘‘ نےملک میں 12سال سے جاری شرح پیدائش میں مسلسل کمی سے پیدا آبادیاتی بحران پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس رجحان کو تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر’’آرکی جنریشنز‘‘کےنام سے یہ ترغیبی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہوٹل میں دوران قیام حاملہ ہونے والی خواتین کے بچے کی بپتسمہ کی تقریب سمیت متعدد ترغیبات کا اعلان کیاہے۔اسکے علاوہ کمپنی کی جانب سے جوڑوں کو گھر خریدنے کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کیلئے2,754ڈالر بونس بھی پیش کیا جاتا ہے،’’آرکی جنریشنز‘‘نامی یہ پروگرام ان جوڑوں کیلئے کارآمد ہےجن میں سے کم از کم ایک ساتھی پولینڈکا شہری اور یہاں قیام پذیرہو۔بونس ’’آرکی گروپ ‘‘کے ان ملازمین کو بھی پیش کئے جائینگے جنکے بچے ہیں۔پولش قومی شماریاتی دفترکے مطابق رواں برس جون کے آخر تک ملک کی آبادی تقریباً 37.4ملین تھی، جو 2015کے مقابلے میں ایک ملین کم ہے۔2024 میں، پولینڈ میں اموات کے مقابلے میں ایک لاکھ 57 ہزارکم پیدائشیں ہوئیںاور مسقبل میں بھی اس بحران کے جاری رہنےکا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید