لندن (نیوزڈیسک)معمربرطانوی جوڑا طالبان کی قید سےرہائی کے بعد واپس اپنے وطن پہنچ گیا ،76سالہ باربی رینالڈز اور انکے 80سالہ شوہر پیٹر کوبغیر الزام کے 8ماہ حراست میں رکھا گیا۔ انہیں جمعہ کو رہاکیا گیا۔ وہ دو دہائیوں سے افغانستان میں ایک تربیتی اور تعلیمی تنظیم چلا رہے تھے۔ انہیں فروری میں افغانستان کے صوبے بامیان میں اپنے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔دوران قید انہیں طویل عرصے تک الگ رکھا گیا۔انکےبیٹے نے والدین کی رہائی کیلئے مدد کرنے پرامیر قطر سمیت تمام شخصیات کا شکریہ اداکیا ہے۔