• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن، گٹر کی صفائی کے دوران 2 خاکروب سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن عثمان آباد صدیق وہاب روڈ پر گٹر کی صفائی کے دوران 2خاکروب سمیت 3 افراد ڈو ب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کو نیم بیہوشی حالت میں گٹر سے نکال لیا گیا، پولیس کے مطابق صفائی کے دوران اچانک 2 خاکروب ایک کے بعد ایک گہرے گٹر میں جا گرے جبکہ ڈوبتے خاکروبوں کو بچانے کے لئے 2 افراد گڑ میں کودے وہ بھی ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران 22 سالہ وشال ولد جورج کی لاش سب سے پہلے نکالی گئی، جس کے بعد مزید دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی جن میں 19 سالہ شاہد ولد خورشید اور 42 سالہ جورج شامل تھے۔ تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال جبکہ خاکروب سمیت 3افراد کو گٹر سے نکالنے کی کوشش کرنے والے 26سالہ فیصل کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید