کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ایمپلائز الائنس میں شامل سرکاری وبلدیاتی ملازمین کی تنظیمیوں نے اعلان کیا ہے کہ منگل23 ستمبر سے صوبے بھر کے سرکاری اداروں میں غیر معینہ مدت تک تالا بندی کی جائے گی، پینشن اصلاحات کی واپسی،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی، DRA الاؤنس اور فوتگی کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی تک احتجاج،دھرنوں اور تالابندی جاری رکھیں گےاس بات کا فیصلہ کراچی کے مقامی آرٹیوریم میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں کیا گیا۔