• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتعل ہجوم کا شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مشتعل ہجوم کا شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو مشتعل ہجوم کا شہری کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد 20 سے زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان اور اسامہ علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم سےانکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید