• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر صاحب کی شاعری اور ہمارا عہد کے عنوان سے مذاکرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ’’میر صاحب کی شاعری اور ہمارا عہد ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے کی جبکہ ڈاکٹر ضیاءالحسن نے میر تقی میر پر تفصیلی گفتگو کی، تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر فاطمہ حسن ، سمیت علمی ، ادبی و سماجی شخصیات نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔صدارتی خطبہ میں معروف شاعرہ زہرا نگاہ نے کہا کہ اس اے آئی کے دور میں کہاں میرؔ اور کہاں اقبالؔ ۔ احمد شاہ سے کہتی ہوں کہ کبھی کبھی ہمارے کلاسیکی شاعروں کے بارے میں بھی گفتگو ہو تا کہ لوگ ان سے واقف ہوں۔ میر کے والد نے ایک وصیت کی تھی کہ ساری زندگی عشق کرتے رہنا، وہ عشق جو عاشق معشوق کو خالق اور مخلوق بنادیتا ہے۔ اگر میر صاحب کے والد وصیت نہ کرتے تو ان کی زندگی مختلف ہوتی ہے آخر میں زہرا نگاہ نے اشعار پڑھ کر سنائے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید