• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک جانب یوم امن، دوسری جانب غزہ کی تباہی دہرا عالمی معیار، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی یوم امن دوسری جانب غزہ کی تباہی یہی دہرا عالمی معیار ہے،دنیا میں امن صرف بیانات یا ایام کے اختصاص سے نہیں ہوگا بلکہ امن کیلئے ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کا ہاتھ تھامنا ہوگا، فلسطین و کشمیر کے مسائل حل کئے بغیر امن کا خواب دیکھنا دیوانے کے خواب کے مترادف ہے، مقبوضہ و محکوم لوگوں کو جب تک بنیادی حقوق نہیں دیئے جائینگے اس وقت تک ایسے ایام فقط کھوکھلے نعرے کی تصور ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید