• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے میں لیاری گینگ کے 2 کارندے ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مبینہ مقابلہ کے بعد لیاری گینگ وار کے 2کارندوں کو ہلاک کردیا ، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقےالٓا صف اسکوائر کے قریب مبینہ طور پر بھتہ خوروں کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایس آئی یو حکام نے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم عبدالہادی موقع پر ہلاک اور سعید شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا،ملزمان لیاری گینگ وار کمانڈر صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے اہم کارندے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید