• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالوں کو اپنے چیئرمین کی قیادت پر فخر ہے، سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 37 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی جیالوں کو اپنے نوجوان چیئرمین کی قیادت پر فخر ہے ، ان کی قیادت میں پارٹی عوام کی خدمت اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ۔ ایک بیان میں سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری حقیقی نوجوان لیڈر اور قوم کیلئے امید کی کرن ہیں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقبول ترین لیڈر ہیں ، بلاول بھٹو نے نہایت کم عرصے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس میں محترمہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی تربیت کا بڑا عمل دخل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام لانے میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم اور مضبوط کردار رہا ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں اور پوری قوم کی نظریں ان پر پر لگی ہوئی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید