• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے مختلف شخصیات کے انتقال پر اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وہ سابق وفاقی وزیر و سابق سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔انہوں نے ممتاز ٹرانسپورٹر میر حاجی فیروز لہڑی کے انتقال پر پارلمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی، اسی طرح انہوں نے ملک امین الدین بازئی سے بھی ان کے رشتہ دار کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے میر زمان خان لہڑی کے جواں سالہ بھائی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اسی طرح انہوں نے برگ صحافی مرحوم عزیر بھٹی کے پوتے اور سنیئر صحافی امجد بھٹی کے جوانساں بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔ بعد ازاں وہ سردار ملک رضا خان خلجی کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔اس دوران سیدال خان ناصر نے اپنے حلقے کے معززین ، قبائلی عمائدین اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے رشتہ داروں کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید