کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن زونل سیکرٹری وارث افغان نے کہا ہے کہ موجودہ نوآبادیاتی ریاست پشتونوں کو ان کی ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ایسے حالات میں کلچرل ڈے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ 23 ستمبر کو پشتون کلچرل ڈے با وقار طریقے سے منایا جائے گا یہ بات پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کےزونل ایگزیکٹو کے اجلاس کی کئی ۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پشتون کلچرل ڈے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ 23 ستمبر کو با وقار طریقے سے منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں 22 ستمبر کو پشین لا کیمپس پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کرے گی، جبکہ 23 ستمبر کو کوئٹہ یونیورسٹی، سائنس کالج اور دیگر جامعات و کالجز میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ نوآبادیاتی ریاست پشتونوں کو ان کی ثقافتی شناخت سے محروم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ایسے حالات میں کلچرل ڈے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ کوئی بھی قوم اپنی مادی و غیر مادی ثقافتی پہچان کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ ان کٹھن حالات میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اس کے باشعور اراکین عزم دہراتے ہیں کہ وہ پشتون قوم کی ثقافتی شناخت، اقدار اور ورثے کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ دن صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی قومی شناخت، زبان، تاریخ اور اقدار کو زندہ رکھنے کا عہد ہے۔ اجلاس میں زونل اطلاعات سیکرٹری وحدت افغان سید بایزید آغا، مامون شعور، زوہیب کبزئی، حلیم لویال اور زونل ڈپٹی سیکرٹری زرمینہ خپلواک نے بھی شرکت کی۔