• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں مالیکیولر بایولوجی کے طریقۂ کار پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ مکمل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف بایو کیمسٹری ، جامعہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام بنیادی مالیکیولر بایولوجی کے طریقۂ کار پر دو روزہ عملی تربیتی ورکشاپ مکمل ہو گئی، اس ورکشاپ کا مقصد طلبہ اور محققین کو جدید حیاتیاتی تحقیق کے بنیادی طریقہ کار سے روشناس کرانا تھا۔ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں پرو وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر ایوب کاکڑ، اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر شریف حسنی نے شرکت کی۔ دوسرے روز کے تربیتی سیشنز کی قیادت ڈین ڈاکٹر ایوب کاکڑاور ڈاکٹر سہیل احمد نے کی، جو انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری میں لیکچرار اور مالیکیولر بایولوجی کے ماہر ہیں ۔ورکشاپ کے دوسرے روز جامعہ بلوچستان، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور جامعہ لاسبیلہ کے طلبہ و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی اور عملی مشقوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ لیبارٹری میں مختلف تجربات اور سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کو جدید تحقیق کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔عملی سرگرمیوں میں شامل موضوعات بایوانفارمیٹکس ٹولز کی مدد سے پرائمر ڈیزائننگ- جین سیکوئنس کی تلاش , انسانی خون سے جینومک ڈی این اے کا اخراج ,جیل الیکٹروفوریسس کی تکنیک۔اختتام پر پرو وائس چانسلر اور ڈین نے تمام شرکاء میں شرکت کے اعتراف میں اسناد تقسیم کیں اور انسٹیٹیوٹ آف بایوکیمسٹری کی ٹیم کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
کوئٹہ سے مزید