کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ مستقبل کے لیے سنگ میل ہی نہیں بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور عالم اسلام کے اتحادو سلامتی کی ضمانت ہے۔ایک بیان میں امنہوں نے کہاہے کہ سفارتی دفاعی اور اقتصادی محاذ پر حالیہ کامیابیاں سیاسی اور عسکری قیادت کی نیک نیتی اور ملک وقوم کے لیے مثبت کمنٹمنٹ کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی بقا ،قومی سلامتی اور دائمی ترقی کےلیےسیاسی و عسکری قیادت کا ایک دوسرے کاباہمی اعتمادواتفاق اور بھرپورتعاون پاکستان کے روشن مستقبل کی ٹھوس ضمانت ہی نہیں بلکہ انتہائی ناگزیر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں سے ں پاکستان کے روشن مستقبل کی نئی راہیں کھلی ہیں۔